اداکارہ افشین اشرف نے یو ٹیوب چینل بنالیا

    اداکارہ افشین اشرف نے یو ٹیوب چینل بنالیا

  



لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ افشین اشرف نے یو ٹیوب چینل بنالیا افشین اشرف نے کہا ہے کہ میرے چینل پر لوگوں کو منفرد پروگرام دیکھنے کو ملیں گیافشین اشرف نے کہا کہ میرا فلسفہ ہے کہ محبتیں لیں اور تقسیم کرتے جائیں جس سے آپ کی محبت کا خزانہ کبھی خالی نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف اپنے کام سے کام رکھتی ہوں یہی میری خوبصورتی کا راز ہے۔ مجھے غلط باتوں پر انتہائی غصہ آتا ہے جس کا میں اظہار کئے بغیر رہ نہیں سکتی زندگی میں بہت مشکل وقت میں بھی انتہائی جرات کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا۔

ہے اور اسی وجہ سے میں نے یہ مقام حاصل کیا ہے او ر اسی طرح سے مستقبل میں بھی معیاری کام کو ترجیح دوں گی تاکہ شائقین نے جس طرح سے ماضی میں میرے کام کو پسند کیا ہے اسی طرح سے یہ سلسلہ جاری رہے۔

مزید : کلچر