بلدیاتی ادارے وسائل پیدا کر کے خود اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں: وزیراعلٰی سندھ

بلدیاتی ادارے وسائل پیدا کر کے خود اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں: وزیراعلٰی سندھ

  



کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بلدیاتی اداروں کو اپنے وسائل پیدا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ حکومت نے ان کے بجلی کے بلز کی مد میں 22ارب روپے ادا کئے ہیں جوکہ ان کو خود ادا کرنے تھے، اب ان اداروں کو اپنے پاؤں پر خود کھڑا ہونا ہوگا۔یہ بات انہوں نے وزیراعلی ہاؤس میں لوکل باڈیز کی جانب سے کے الیکٹرک کے بلز ادائیگی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیر توانائی امتیاز شیخ، مشیر قانون مرتضی وہاب، ایڈووکیٹ جنرل سلمان طالب، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکرٹری ساجد جمال ابڑو، سیکرٹری بلدیات روشن شیخ، سیکرٹری توانائی مصدق خان، سیکرٹری خزانہ حسن نقوی اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکریٹری بلدیات نے بتایا کہ 1953لوکل کونسلز ہیں جن کو سندھ حکومت 5 لاکھ روپے ماہانہ دیتی ہے، لوکل باڈیز کے بجلی بل، تنخواہوں اور پینشن کا بل بھی سندھ حکومت ادا کرتی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے وزیر توانائی، وزیر بلدیات، سیکریٹری بلدیات اور سیکریٹری خزانہ پر مشتمل کمیٹی قائم کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ کمیٹی کو تمام لوکل باڈیز کے مسائل حل کرنا ہونگے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت لوکل باڈیز، واٹر بورڈ، واسا وغیرہ کے بلز اس لیے ادا کرتی ہے تاکہ شہریوں کو مشکلات نہ ہوں لیکن یہ بلز ان اداروں کو خود ادا کرنے ہیں۔ 

مراد علی شاہ

مزید : صفحہ اول