ڈی جی نیب کراچی آج کھلی کچہری میں عوامی شکایات سنیں گے

ڈی جی نیب کراچی آج کھلی کچہری میں عوامی شکایات سنیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٌچیئر مین نیب جسٹس جاوید قبال کی ہدایات پر ڈی جی نیب کراچی نے آج(جمعرات)نیب کراچی آفس میں شیڈول کے تحت کھلی کچہری میں عوامی شکایات سنیں گے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب کراچی نجف قلی مرزا و دیگر متعلقہ افسران کرپشن کے متعلق آج (جمعرات)عوامی شکایات وصول کریں گے۔نیب آفس کراچی سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ عوام اپنی شکایات تحریری طورپر اپنے ساتھ لائیں۔شکایات صبح11:00بجے سے01:00بجے تک درج کراسکتے ہیں۔ڈی جی نیب کراچی نے کہاکہ عوام کرپشن جیسی لعنت کے خاتمہ کے لئے ہمارے ساتھ مل کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔عوام سرکاری اداروں و دیگر قومی املاک میں خورد برد کرنے والوں کے خلاف نیب کے پاس اس کھلی کچہری میں نشاندہی کریں۔ نیب قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے تحت فوری کاورائی عمل میں لائے گی۔ڈ ی جی نیب کراچی نے کہاکہ قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے والے افراد پاکستان اور پاکستانی عوام کی خوشحالی کے دشمن ہیں۔ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا موجودہ وقت کی اولین ترجیحات میں سے ایک اہم ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام اپنی شکایات شواہد کے ساتھ ای میل sindh@nab.gov.pk،فون نمبر 021-111-622-622 اورفیکس نمبر021-99207949 پر بھی رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -