صوابی، انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، خاتون ورکر جاں بحق، رضا کارشدید زخمی

صوابی، انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، خاتون ورکر جاں بحق، رضا کارشدید زخمی

  



صوابی(آن لائن)صوابی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون پولیو ورکر جاں بحق اور ایک رضا کارشدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے پرمولی میر علی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے انسداد پولیو ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ورکر جاں بحق ہوگئی جبکہ دوسرا رضاکار شدید زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے لاش اور زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کیا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ فائرنگ کے واقعہ سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

صوابی/فائرنگ

مزید : صفحہ اول