ضلع خیبر‘ طور خم بارڈر پر سرحد پار سے 2 مارٹر گولے فائر

  ضلع خیبر‘ طور خم بارڈر پر سرحد پار سے 2 مارٹر گولے فائر

  



ؒضلع خیبر (بیورورپورٹ)پاک افغان بارڈر طورخم پر افغانستان سائڈ سے دو مارٹر گولے آگرے، مارٹر گولے برساتی نالے میں گرے جس سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہواپاک افغان بارڈر طورخم ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند کر دیا گیا جس سے مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی، پاک افغان بارڈر طورخم پر افغانستان سائڈ سے دو مارٹر گولے فائر ہو کے پاکستان کے اقبال چیک پوسٹ کے قریب برساتی نالے میں آگرے جس سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، مارٹر گولے کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز نے طورخم بارڈر کو ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند کر دیا جس کی وجہ سے پاک افغان شاہراہ پر جگہ جگہ مال بردار گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ساتھ ہی افغان جانے والے مسافروں کو بھی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا پاک افغان بارڈر پر دونوں ممالک کے سیکورٹی فورسز حکام کے مابین فلیگ میٹنگ بھی بلائی گئی جس پر دونوں حکام کے مابین اس حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی پاک افغان سیکورٹی فورسز کی کامیاب فلیگ میٹنگ کے بعد طورخم بارڈر ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے کھول دیا گیا واضح رہے کہ مارٹر گولے گرنے سے پاک افغان بارڈر چھ گھنٹے بند رہی جس کی وجہ سے پاک افغان شاہراہ پر جگہ جگہ رش دیکھنے کو ملا ساتھ ہی مسافروں کو بھی آمد ورفت میں بہت تکلیف اٹھانا پڑی اور شاہراہ پر رش جمع ہو گیا

مزید : صفحہ اول