کلاس فور ملازمین کودرپیش مسائل ہر صورت میں حل کئے جائینگے: مشتاق غنی

  کلاس فور ملازمین کودرپیش مسائل ہر صورت میں حل کئے جائینگے: مشتاق غنی

  



شبقدر (نمائندہ خصوصی)شبقدر ڈگری کالج میں کلاس فور کے مسائل کے حل کیلئے سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے کلاس فوریونین کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سپیکر صوبائی اسمبلی نے کلاس فور ملازمین کے مسائل کے بارے صدر کلاس فور یونین گورنمنٹ ڈگری کالج شبقدر ملک شفارس خان سے ملاقات میں ملازمین کے تمام مسائل حل کرنے کا یقین دلایا ہے۔ یہ بات گورنمنٹ ڈگری کالج کے کلاس فور یونین کے صدر ملک شفارس خان نے اپنے ایک بیان میں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے کلاس فور ملازمین کے مسائل کے بارے میں ایک ملاقات کے دوران انہیں یقین دلایا کہ کلاس فور ملازمین کو درپیش مسائل ہر صورت میں حل کئے جائیں گے۔ ملک شفارس خان نے کہا کہ وہ گذشتہ روز کلاس فور ملازمین کے مسائل کے بارے سپیکر صوبائی اسمبلی سے ان کے دفتر میں ملاقات کیلئے گئے تھے جہاں پر سپیکر صوبائی اسمبلی نے کلاس فور ملاز مین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ سپیکر صوبائی مشتاق غنی نے اپنے ملاقات میں انہیں یقین دلایا کہ کلاس فور ملازمین کو درپیش مسائل جلد حل کئے جائیں گے۔ سپیکر صوبائی اسمبلی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت ملازمین کو ان کا جائز مقام اور حقوق دینے میں مخلص اور سنجیدہ ہے۔ اس موقع پر سپیکر صوبائی اسمبلی کو کلاس فور ملازمین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

مزید : صفحہ اول