ٹانک‘ محسود قبائل کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری

  ٹانک‘ محسود قبائل کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ٹانک(نمائندہ خصوصی)محسود قبائل کو گھروں کا معاوضہ نہ ملنے کے خلاف احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری شرکادھرنااور مذاکراتی کمیٹی میں شامل مشران کے مابین مذاکراتی عمل ناکام تفصیلات کے مطابق محسود قبائل کے گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کی عدم ادائیگی کے خلاف ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان کمپاؤنڈکے سامنے احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا جسمیں ہزاروں کی تعداد متاثرین نے شرکت کی دھرنا میں شامل شرکاء نے رہائشی کیمپ لگا کر ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص اور بھنگڑے ڈال رہے ہیں دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے شاہ فیصل غازی کا کہنا تھا کہ متاثرین کو گھروں کے نقصانات کے ازالہ کے لئے دئیے جانے والے معاوضہ میں بعض عناصر روڑے اٹکا رہے ہیں لیکن ہم بھی اٹل فیصلہ کر چکے ہیں کہ آخری امدادی چیک کی وصولی تک دھرنا بدستور جاری رکھا جائیگاانہوں نے محسود قبائل کے مشران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین اور مشران نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ محسود قبائل کے متاثرین کے ساتھ دھرنے میں بھرپور ساتھ دینگے انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ مشران وعدہ خلافی کر کے حکومت کے ساتھ جرگے کرنے میں مصروف ہو گئے ہیں اگر مشران متاثرین کا ساتھ نہیں دے سکتے تو پھر متاثرین کو احتجاج ختم کرنے کے لئے حکومتی ایماء پر مجبور نہ کریں واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان اور شرکاء کے دھرنا میں مذاکراتی عمل تعطل کا شکار ہے۔

مزید :

صفحہ اول -