باجوڑ، گھرکی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 7بچے جاں بحق، 5زخمی

باجوڑ، گھرکی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 7بچے جاں بحق، 5زخمی

  



باجوڑ(نمائندہ پاکستان)تحصیل ماموند علاقہ بدان میں باز محمد کے گھر میں خستہ حال دیواریں گرنے سے ملبے تلے دب کر سات بچے جان بحق جبکہ دیگر پانچ زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق اور زخمیوں کو ملبے سے نکالنے کا کام شروع کر دیا۔ زخمیوں کوسول ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا۔مرنے والے بچوں میں حنا، زید، آسیہ، حذیفہ، آنیس، حبیب اور اسماعیل شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں حنیف اللہ،نزاکت بی بی، لیلہ بی بی زینب اور ریحانہ بی بی شامل ہیں۔یاد رہے کہ اس واقعہ سے چند گھنٹے پہلے ناوگئی علاقہ مرخنء میں بھی کمرے کی چھت گرنے سے ایک خاتون شدید زخمی ہوئی۔جس کو بھی خار ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

سات جاں بحق

مزید : صفحہ اول