صوابی میں دفعہ 144 نافذ
پشاور (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر صوابی نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ضلع صوابی میں پولیو مہم کے دوران اسلحہ کی نمائش کرنے،لے جانے اور موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کرنے پر 29 جنوری تا 2 فروری 2020 تک پابندی عائد کر دی ہے تاہم اس حکم کا اطلاق ڈیوٹی پر مامورسلح افواج، پولیس، ضلعی انتظامیہ کے ملازمین، پولیو ٹیم اور حفاظتی دستوں جنہیں قانوں نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے خصوصی اجازت / پرمٹ دیا گیا ہو پر نہیں ہوگا اور اس حکم کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔