ڈیرہ‘ مظاہرے میں شر انگیز تقاریر کرنے پر 70 نامعلوم مرد خواتین کیخلاف مقدمہ درج

  ڈیرہ‘ مظاہرے میں شر انگیز تقاریر کرنے پر 70 نامعلوم مرد خواتین کیخلاف ...

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیور ورپورٹ) سٹی پولیس نے سوئی گیس کی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرے میں شر انگیز تقاریر کرنے پر صدر ریڑھی بان محمد جان سمیت 60سے70نامعلوم مردو خواتین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر میں گزشتہ دو ماہ سے سوئی گیس کی بندش کیخلاف شہر کے وسط چوگلیہ کے مقام پر خواتین خانہ کے احتجاجی دھرنے میں تاجروں اور عوامی نمائندوں نے بھی شرکت کی تھی، مذکورہ احتجاج میں شر انگیز تقاریر کرنے پر سٹی پولیس نے صدر ریڑھی بان محمد جان سمیت 60سے70نامعلوم مردو خواتین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : صفحہ اول