تربت کے علاقے بلید ہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،5 دہشتگردہلاک

تربت کے علاقے بلید ہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،5 دہشتگردہلاک
تربت کے علاقے بلید ہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،5 دہشتگردہلاک

  



تربت(ڈیلی پاکستان آن لائن)تربت کے علاقے بلیدہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 مبینہ دہشتگردمارے گئے،ہلاک دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اوربارودبرآمد ہوا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق آج صبح سویرے بلوچستان کے ضلع تربت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ صحبت پور کے قریب بارودی مواد کے دھماکے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ تربت کے علاقے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔مقابلے میں کالعدم تنظیم کے مبینہ 5کارندے ہلاک ہوگئے ہیں جن کی شناخت نوارعرف کمانڈنٹ، ظفر عرف ڈودا، جمیل عرف ٹیٹک اور میرو کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مارے جانے والے ایک کارندے کی شناخت تا حال نہیں ہوسکی، ریسکیو عملے نے لاشیں ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔مارے جانے والے افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا جسے سیکیورٹی فورسز نے قبضے میں لے لیا۔دوسری جانب صحبت پور کے علاقے آرڈی 343 میں ایک گھر کے قریب بارودی مواد کے دھماکے میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی جنہیں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /تربت /قومی