ریاستی انتخاب میں شکست کے خدشے پر مودی نے پھرہرزہ سرائی شروع کردی،فوادچودھری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ ریاستی انتخاب میں شکست کے خدشے پر مودی نے پھرہرزہ سرائی شروع کردی،ان بیانات سے مودی الیکشن نہیں جیت سکتے،بھارتی شہری مودی کے پاگل پن کوشکست دیں۔
وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ شہریت قانون اورگرتی معیشت نے مودی کے اوسان خطاکردیئے،ریاستی انتخاب میں شکست کے خدشے پر مودی نے پھرہرزہ سرائی شروع کردی،وفاقی وزیر کاکہناہے کہ ان بیانات سے مودی الیکشن نہیں جیت سکتے،بھارتی شہری مودی کے پاگل پن کوشکست دیں۔