چیف جسٹس گلزاراحمد اہم مقدمات کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے

چیف جسٹس گلزاراحمد اہم مقدمات کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ ...
چیف جسٹس گلزاراحمد اہم مقدمات کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہوگی ،چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چیف جسٹس گلزاراحمد سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے ،چیف جسٹس آف پاکستان کیساتھ فل بنچ میں جسٹس عمر عطابندیال اورجسٹس اعجازالاحسن شامل ہیں،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اوراٹارنی جنرل آفس کے لاافسر بھی پیش ہوں گے ،ڈی آئی جی لیگل پنجاب پولیس اور ایل ڈی اے افسر بھی سپریم کورٹ رجسٹری میں پیش ہوں گے ۔

چیف جسٹس گلزاراحمد کی سپریم کورٹ آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،پولیس کی اضافی نفری کے ساتھ اینٹی رائٹس واچ بھی تعینات ہیں،جی پی او بلڈنگ ،پوسٹل لائف انشورنس اورایوان اوقاف میں بھی سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور