پاکستان کو کروناوائرس سے بچاوکاساما ن مل گیالیکن دراصل یہ کس نے فراہم کیا؟ جانئے

پاکستان کو کروناوائرس سے بچاوکاساما ن مل گیالیکن دراصل یہ کس نے فراہم کیا؟ ...
پاکستان کو کروناوائرس سے بچاوکاساما ن مل گیالیکن دراصل یہ کس نے فراہم کیا؟ جانئے

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین سے پھیلنے والے خطرناک ترین کرونا وائرس سے بچاو کا سامان پاکستان کو مل گیا۔ یہ طبی اشیا عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان کو مہیا کی گئی ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس سے بچاوکیلئے پرسنل پروٹیکٹیو ایکوپمنٹ جناح اسپتال کراچی ، ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اوجھا کیمپس، ائیر پورٹ اور سی پورٹ کے حوالے کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے اس موذی مرض نے دنیا کے کئی ممالک میں لوگوں کو متاثر کیا ہے جن میں امریکا، فرانس، جرمنی، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔تاہم خوش قسمتی سے اس وائرس سے متاثرہ کوئی پاکستان میں سامنے نہیں آیا ہے۔

پاکستان میں کیس سامنے نہ آنے کے باوجود یہ وائرس پاکستان کیلئے خطرہ ہے جس کی وجہ پاک چین مشترکہ سرحد،ٹرانسپورٹ اور ملک بھر میں سی پیک منصوبوں پر کام کرتے سیکڑوں چینیوں کی چین کی آمدورفت ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /بین الاقوامی