پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس جہاز میں رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ، جہاز سے اتار لیا گیا

پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس جہاز میں رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ، جہاز سے اتار لیا گیا
پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس جہاز میں رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ، جہاز سے اتار لیا گیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس لاکھوں روپے مالیت کا سونا لندن اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز پر ائیر ہوسٹس بینش سلیم سونے کی چوڑیاں اور کڑے لے جارہی تھیں، ائیر ہوسٹس بینش سلیم کو اے ایس ایف اور کسٹم نے بھی کلیئر کردیا تھا تاہم پی آئی اے کی ٹاسک فورس نے انہیں سونے کے ساتھ پکڑلیا اور جہاز سے آف لوڈ کر دیا۔بینش سلیم پی آئی اے پیپلز یونٹی کے جوائنٹ سیکرٹری علی عثمان کی بیوی ہیں، پی آئی اے انتظامیہ نے ائیر ہوسٹس بینش سلیم کو معطل کر دیا ہے اور ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید : قومی