ننکانہ صاحب ،ٹریفک حادثے میں سب انسپکٹر سمیت2 اہلکار جاں بحق

ننکانہ صاحب ،ٹریفک حادثے میں سب انسپکٹر سمیت2 اہلکار جاں بحق
ننکانہ صاحب ،ٹریفک حادثے میں سب انسپکٹر سمیت2 اہلکار جاں بحق

  



ننکانہ صاحب(ڈیلی پاکستان آن لائن)ننکانہ صاحب ٹریفک حادثے میں زخمی 2 پولیس اہلکار دم توڑ گئے ،جاں بحق ہونے والوں میں سب انسپکٹر شہبازورک اورڈرائیورمرتضیٰ شامل ہیں ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ننکانہ صاحب سے جڑانوالہ جانے وین دھند کے باعث ڈمپر سے ٹکرا گئی ،ٹریفک حادثہ کھیاڑے کلاں انٹرچینج کے قریب پیش آیا،حادثے میں سب انسپکٹر سمیت 2 اہلکار زخمی ہو گئے تھے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرادیاگیاتھاتاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں پولیس اہلکار دم توڑ گئے،پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سب انسپکٹر شہبازورک اورڈرائیورمرتضیٰ شامل ہیں ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ننکانہ صاحب