اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں سے متعلق ریفرنس ،سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی پر پھر فردجرم عائد نہ ہوسکی

اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں سے متعلق ریفرنس ،سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی ...
اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں سے متعلق ریفرنس ،سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی پر پھر فردجرم عائد نہ ہوسکی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی ،انعام اکبراوردیگر ملزموں پرایک بار پھر فردجرعائد نہ ہو سکی،عدالت نے سماعت13 فروری تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی،جج اعظم خان نے ریفرنس کی سماعت کی،سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اوردیگر ملزم عدالت میں پیش نہ ہوئے،جج احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی ،انعام اکبراوردیگر پر فردجرم کی ارروائی ایک بار پھر موخرکردی،عدالت نے سماعت13 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ ملزموں پر فردجرم آئندہ سماعت پر عائد کی جائے گی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد