کرونا وائرس کے وار جاری،مزید کتنے افراد لقمہ اجل بن گئے؟ افسوسناک خبرآگئی

کرونا وائرس کے وار جاری،مزید کتنے افراد لقمہ اجل بن گئے؟ افسوسناک خبرآگئی
کرونا وائرس کے وار جاری،مزید کتنے افراد لقمہ اجل بن گئے؟ افسوسناک خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چین میں پھیلے کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعدادمیں مزید اضافہ ہوگیا۔ چین کے محکمہ صحت کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد ایک سو ستر ہوگئی ہے۔جبکہ چین سے اپنے شہریوں کو نکالنے کیلئے جانے والی جاپانی پرواز ٹوکیو پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں،قاتل وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعدادایک سو ستر ہوگئی ہے۔چینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز مزید سینتیس افراد کی ہلاکت سے ہلاکتوں کی کل تعداد ایک سو ستر ہوچکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد سات ہزار سات سو گیارہ ہے۔
رائٹرز کے مطابق چینی علاقے تبت میں بھی ایک کیس سامنے آگیا ہے۔یہ وائرس چین بھر کے علاوہ پندرہ دیگر ممالک میں بھی رپورٹ ہواہے۔
عالمی ادارہ صحت کی عالمی کمیٹی آج رات گئے جنیوا میں سرجوڑے گی جہاں اس وائرس کی وجہ سے عالمی سطح پر ایمرجنسی لگانے یا نہ لگانے کا فیصلہ کیاجائے گا۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈرس ادھنم کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں اس وائرس کی ایک شخص سے دوسرے شخص کو منتقلی نے تشویش کو بڑھا دیا۔
دوسری جانب آسٹریلیا کے علاقہ نیوساوتھ ویلز میں زیر علاج دو مریضوں کو علاج کے بعد صحتیاب قراردے دیا گیا ہے اور اب وہ وائرس کے خاتمے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیئے گئے ہیں۔