سپریم کورٹ کے فل بنچ نے 42 سال پرانا جائیدادتنازع کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

سپریم کورٹ کے فل بنچ نے 42 سال پرانا جائیدادتنازع کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
سپریم کورٹ کے فل بنچ نے 42 سال پرانا جائیدادتنازع کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے فل بنچ نے 42 سال پرانا جائیدادتنازع کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں جائیداد تنازعہ کیس کی سماعت ہوئی ،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی، بنچ کے دیگر ججز میں جسٹس عمرعطابندیال اورجسٹس اعجازالاحسن شامل ہیں ،جائیدادکے بٹوارے کے تنازع پر پاکپتن کے رہائشیوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا،درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ بڑے بھائی نے دھوکہ دہی سے ساری پراپرٹی اپنے نام کروالی ،پراپرٹی میں ماں بہن اوربھائیوں کا بھی حصہ شامل تھا،عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔