ہم الخیریونیورسٹی کو نہیں مانتے کیونکہ۔۔۔ چیف جسٹس گلزاراحمدکے سکول ٹیچر کی دوبارہ بھرتی کیخلاف اپیل کے دوران ریمارکس

ہم الخیریونیورسٹی کو نہیں مانتے کیونکہ۔۔۔ چیف جسٹس گلزاراحمدکے سکول ٹیچر ...
ہم الخیریونیورسٹی کو نہیں مانتے کیونکہ۔۔۔ چیف جسٹس گلزاراحمدکے سکول ٹیچر کی دوبارہ بھرتی کیخلاف اپیل کے دوران ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں سکول ٹیچر کی دوبارہ بھرتی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی گئی ،عدالت نے ایک ہی نوعیت کے کیسز یکجا کرنے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الخیر یونیورسٹی ڈگریاں فروخت کرتی ہے ہم الخیریونیورسٹی کو نہیں مانتے ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سکول ٹیچر کی دوبارہ بھرتی کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے ایک ہی نوعیت کے کیسز یکجا کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت پر مزید دستاویزات پیش کرنے کا بھی حکم دیدیا،
چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ الخیر یونیورسٹی ڈگریاں فروخت کرتی ہے ہم الخیریونیورسٹی کو  نہیں مانتے ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ایچ ای سی اگر5 سالہ بچے کی پی ایچ ڈی کی ڈگری تسلیم شدہ قراردے تو کیا ہم مان لیں گے ؟۔