سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن میں 5 دہشتگردہلاک،2 جوان شہید

سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن میں 5 دہشتگردہلاک،2 جوان شہید
سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن میں 5 دہشتگردہلاک،2 جوان شہید

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن میں 5 دہشتگرد مارے گئے،دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوئے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی ،آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگردہلاک ہوئے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوئے ،آئی ایس پی آر کے مطابق شہیدہونے والے جوانوں میں سپاہی محمد شمیم اوراسد خان شامل ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی