آخری بار خط لکھ رہے ہیں،3 دن میں یہ کام کریں ورنہ ۔۔۔پنجاب حکومت نے نوازشریف کو آخری تنبیہ کردی

آخری بار خط لکھ رہے ہیں،3 دن میں یہ کام کریں ورنہ ۔۔۔پنجاب حکومت نے نوازشریف ...
آخری بار خط لکھ رہے ہیں،3 دن میں یہ کام کریں ورنہ ۔۔۔پنجاب حکومت نے نوازشریف کو آخری تنبیہ کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کو غیر تسلی بخش قراردے دیا،محکمہ داخلہ پنجاب نے نوازشریف کو خط تحریر کیا ہے جس میں انہیں تنبیہ کی گئی ہے کہ تین دن میں نئی میڈیکل رپورٹس جمع کروائیں ورنہ فیصلہ ہو گا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے نوازشریف کے معالجین کی بھجوائی گئی میڈیکل رپورٹس ناکافی اور غیر تسلی بخش قراردے دیں، پنجاب حکومت کے تشکیل کردہ بورڈ نے میڈیکل رپورٹس ناکافی اورغیرتسلی بخش قراردیں،میڈیکل بورڈ کے اعتراضات کی روشنی میں محکمہ داخلہ پنجاب نے نوازشریف کو خط تحریر کیا ہے جس کے متن میں کہا گیاہے کہ ڈاکٹرلارنس کی رپورٹ میں صرف نوازشریف کے امراض قلب کے معاملات کو اٹھایا گیا ہے ،سابق وزیراعظم کے گردوں اورپلیٹ لیٹس کی موجودہ پوزیشن اورپیٹ سکین کے حوالے سے آگاہ کیا جائے،محکمہ داخلہ پنجاب نے نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث اور عطاتارڑ کو صورتحال سے فوری آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
خط میں مزید کہا ہے کہ محکمہ داخلہ کے تیسرے خط کو بھی 8 دن گزر گئے،آخری دفعہ آپ کو خط لکھا جا رہا ہے،رپورٹس میں پلیٹ لیٹس کا کوئی ذکر نہیں ،آپ نے جو رپورٹس بھجوائی ہیں اس کو میڈیکل بورڈ نے نامکمل قراردیا ہے،3 دن میں نئی میڈیکل رپورٹس جمع کرائیں ورنہ فیصلہ ہوگا۔واضح رہے کہ نوازشریف نے 23 دسمبر کو ضمانت میں توسیع کی درخواست دی تھی