سانحہ تیز گام، آفیسرز اور ملازمین کو معطل کرنے کے بعد اب کس کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا؟ جانئے

سانحہ تیز گام، آفیسرز اور ملازمین کو معطل کرنے کے بعد اب کس کے خلاف کارروائی ...
سانحہ تیز گام، آفیسرز اور ملازمین کو معطل کرنے کے بعد اب کس کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) ریلوے حکام نے سانحہ تیز گام کے ذمہ دار آفیسرز اور ملازمین کو معطل کرنے کے بعد ڈائینگ کار کے ٹھیکیدار اور اس کے عملے کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا ہے، تحقیقاتی رپورٹ میں آتشزدگی کا ذمہ دار ٹھیکیدار اور اسکے عملے کو بھی ٹھہرایا گیا ہے۔وفاقی انسپکٹر آف ریلویز کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس 31اکتوبر کو تیز گام ٹرین کا سانحہ ٹھیکیدار اور اس کے عملے کی طرف سے الیکٹرک سپلائی کے غیر قانونی استعمال اور شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا تھا، جبکہ مسافر بوگی میں رکھا سلنڈر آگ لگنے کے بعد پھٹا تھا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق گزشتہ روز ریلوے کے چیف ایگزیکٹو دوست محمد لغاری نے انکشاف کیا تھا کہ ٹرین میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی جبکہ گیس سلنڈر بعد میں پھٹا۔چیف ایگزیکٹو ریلوے کا کہنا تھا کہ آگ کوچ نمبر 12 میں ڈائننگ کار میں الیکٹریکل کیٹل استعمال کرنے اور تار گرم ہونے سے لگی، آگ لگنے کے بعد سلنڈر پھٹا۔
سی ای او ریلوے کا یہ بھی کہنا تھا کہ حادثے میں ڈپٹی ڈی ایس اور کمرشل آفیسر سمیت 15 افراد ذمے دار قرار پائے گئے تھے۔
واضح رہے کہ خانیوال کے نزدیک ٹرین میں آتشزدگی سے 76 مسافر جاں بحق اور 48 زخمی ہوگئے تھے جبکہ حادثے کے فوری بعد وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ آگ گیس سلنڈر کی وجہ سے لگی اور تیل کی وجہ سے پھیلی تھی۔