وزیراعظم عمران خان سے کابینہ سے فارغ کیے جانے والے والے وزراءکی ملاقات ، اندرونی کہانی سامنے آ گئی ، بڑی خبر

وزیراعظم عمران خان سے کابینہ سے فارغ کیے جانے والے والے وزراءکی ملاقات ، ...
وزیراعظم عمران خان سے کابینہ سے فارغ کیے جانے والے والے وزراءکی ملاقات ، اندرونی کہانی سامنے آ گئی ، بڑی خبر

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان سے خیبرپختونخوا کے برطرف وزراءعاطف خان اور شہرام ترکئی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے عاطف خان اور شہرام ترکئی پر پارٹی معاملات میڈیا میں لے جانے پر برہمی کا اظہار کیا۔اس موقع پر عاطف خان اور شہرام ترکئی نے بھی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کے خلاف چارج شیٹ پیش کردی۔ذرائع کے مطابق دونوں برطرف وزراءنے بال وزیراعظم کے کوٹ میں اچھالتے ہوئے کہاکہ اب جو بھی آپ کا فیصہ ہوگا، ہم سرتسلیم خم کریں گے۔اس موقع پر وزیراعظم نے سابق صوبائی وزراءعاطف خان اور شہرام ترکئی کی صوبائی کابینہ میں واپسی کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق برطرف کیے گئے دونوں وزراءکو ان کی سابقہ وزراتوں پر واپس بحال کیاجائے گا۔

یا د رہے کہ برطرف وزرا میں صوبہ کی وزارت اعلیٰ کے سابق مضبوط امیدوار سینئر وزیر عاطف خان، وزیر صحت شہرام ترکئی اور وزیر مال شکیل احمد خان شامل ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے تصدیق کرتے بتایا ہے کہ گروپ بندی اوروزیر اعلیٰ کیخلاف بغاوت میں ملوث پارٹی کے7ارکان اسمبلی کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

 3وزرا کی برطرفی کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کوہدایت کی تھی  کہ دیگر صوبائی وزرا کی کارکردگی کاجائزہ لیں اورکابینہ ارکان کی ایک رپورٹ وزیراعظم کے سامنے بھی پیش کی جائے۔عمران خان نے محمود خان کو واضح الفاظ میں ہدایت کی ہے کہ صوبائی وزرا ذمہ داری سے حکومتی امورسرانجام دیں اور پارٹی نظم وضبط پرسمجھوتہ نہ کیا جائے۔

مزید : قومی