شوبازی نہیں کام،تبدیلی لائیں گے جراتمندانہ اقدام،فردوس عاشق اعوان

شوبازی نہیں کام،تبدیلی لائیں گے جراتمندانہ اقدام،فردوس عاشق اعوان
شوبازی نہیں کام،تبدیلی لائیں گے جراتمندانہ اقدام،فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ماضی کے حکمرانوں کی طرح شو بازی کرنے کے بجائے قوم کو مصائب کی دلدل سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان کے جراتمندانہ اقدامات تبدیلی لائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے سلسلہ وار بیا ن میں انہوں نے کہا’وزیراعظم عمران خان عوامی ریلیف اور71سال سے درپیش مسائل کے حل کی مضبوط اور ٹھوس بنیاد رکھ چکے ہیں۔ مشکل فیصلوں کی اس سے پہلے کوئی حکومت ہمت نہیں کر سکی۔ مشکل فیصلے عمران خان کی ملک وقوم سے وابستگی کا ثبوت ہے۔‘


انہوں نے کہا ’بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ترجیح ہے، ان کیلئے روزگار کے مواقع کی فراہمی اور صحت و تعلیمی سہولیات یقینی بنانا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ بلوچ عوام کی خوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔‘


معاون خصوصی نے کہا’وزیراعلی جام کمال کے ساتھ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال وزیراعظم عمران خان کے بلوچستان کی تعمیر، ترقی وخوشحالی کیلئے عزم کا واضح اظہار ہے۔بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی دور کریں گے،انہیں ملک کے دیگرترقی یافتہ علاقوں کے برابرلانا وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے۔‘


ان کا مزید کہنا تھاوزیراعظم عمران خان نے ماضی کے حکمرانوں کی طرح شو بازی کے بجائے قوم کو مصائب کی دلدل سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان کے جراتمندانہ اقدامات تبدیلی لائیں گے۔

مزید :

قومی -