آپ باپ نہیں میری طرح کمیٹی ممبر ہیں ،پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے اجلاس میں نورعالم خان اوررانا تنویر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین رانا تنویر اور نورعالم خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔کمیٹی ارکان اجلاس میں نورعالم خان کو پائی پلاﺅ کا کہتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین رانا تنویر کی زیرصدارت پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں رانا تنویر اورنورعالم کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا،چیئرمین کمیٹی رانا تنویر نے کہا کہ میں بات کررہاہوں تونورعالم کیوں بول رہے ہیں؟،نور عالم خان میری اجازت کے بغیر بات کرناشروع کردیتے ہیں۔
اس پر پی ٹی آئی کے نور عالم خان نے کہا کہ آپ باپ نہیں میری طرح کمیٹی ممبر ہیں ہم کسی کے نوکر نہیں ،چیئرمین پی آئی سی نے کہا کہ نورعالم خان چاہیں تو کمیٹی سے واک آﺅٹ کردیں،اس پر کمیٹی ارکان نے کہا کہ نورعالم خان کو پائی پلاﺅ ۔