لاہورکو جس طرح پھیلا دیا گیالاہورڈویژن کا نام بدل کر ”ایل ڈی اے“ہی رکھ دیا جائے،لاہورہائیکورٹ کے موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق کیس میں ریمارکس

لاہورکو جس طرح پھیلا دیا گیالاہورڈویژن کا نام بدل کر ”ایل ڈی اے“ہی رکھ دیا ...
لاہورکو جس طرح پھیلا دیا گیالاہورڈویژن کا نام بدل کر ”ایل ڈی اے“ہی رکھ دیا جائے،لاہورہائیکورٹ کے موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق کیس میں ریمارکس

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے درختوں کی کٹائی،سموگ اورموسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق کیس میں آئندہ سماعت پر سموگ کے تدارک کیلئے سفارشات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے کہا کہ اگرساہیوال پلانٹ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ ہے توعدالت حکم دے گی،طے شدہ حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر سزاکاسامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،عدالت نے کہا کہ لاہورکو جس طرح پھیلا دیا گیااس کانام بدل دیا جائے ،لاہورڈویژن کا نام ”ایل ڈی اے“ہی رکھ دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں درختوں کی کٹائی،سموگ اورموسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق کیس کی ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ سموگ کے خطرناک صورتحال دیکھتے ہوئے تدارک کیلئے اجلاس کیوں نہیں کئے گئے ؟،کارروائی کے بجائے کمیٹی بنائی ،بتایا جائے کام کب شروع کیا جائے گا؟۔

ساہیوال کوئلہ کے پاورپلانٹ کے ماحولیاتی اثرات کی رپورٹ عدا لت میں پیش کردی ،عدالت نے کہا کہ اگرساہیوال پلانٹ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ ہے توعدالت حکم دے گی،طے شدہ حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر سزاکاسامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،عدالت نے کہا کہ لاہورکو جس طرح پھیلا دیا گیااس کانام بدل دیا جائے ،لاہورڈویژن کا نام ”ایل ڈی اے“ہی رکھ دیا جائے۔

عدالت نے استفسارکیا کہ لاہور کے گندے پانی کی صفائی کیلئے کیا اقدامات کئے جا رہے ہیں ؟،ممبرماحولیاتی کمیشن نے کہا کہ گوجرانوالہ سیالکوٹ کا گندا پانی بھی راوی میں آتا ہے،راوی کے پانی کو صاف کرکے استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ،وکیل ایل ڈی اے نے کہا کہ 5 اعشاریہ16 ملین درخت 4 سال میں لگانے کا منصوبہ ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر سموگ کے تدارک کیلئے سفارشات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور