چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کالال سہانراپارک کی ابترصورتحال کانوٹس
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے لال سہانراپارک کی ابترصورتحال کانوٹس لے لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں دوران سماعت انکشاف ہوا کہ لال سہانراپارک میں کالے نایاب ہرن اورشیرغائب ہو چکے ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ نے لال سہانراپارک کی ابترصورتحال کانوٹس لے لیا۔چیف جسٹس نے درختوں کی کٹائی اورنایاب جانوروں سے متعلق رپورٹ6 فروری کو پیش کرنے کاحکم دیدیا۔