کرونا وائرس، چینی صدر شی جن پنگ نے خاموشی توڑ دی، بیان جاری کر دیا

کرونا وائرس، چینی صدر شی جن پنگ نے خاموشی توڑ دی، بیان جاری کر دیا
کرونا وائرس، چینی صدر شی جن پنگ نے خاموشی توڑ دی، بیان جاری کر دیا

  



بیجنگ (این این آئی) کرونا وائرس چین کے علاوہ 16 دوسرے ممالک میں بھی وائرس پہنچ چکا ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک شیطان وائرس سے مقابلہ کررہا ہے جس نے اب تک 100 سے زائد لوگوں کی جان لے لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ ریمارکس بیجنگ میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ سے چین میں ہزاروں لوگوں کو متاثر کرنے والے اور درجنوں ممالک تک پہنچنے والے نوول کرونا وائرس پر عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تشویش پر بات کرتے ہوئے کہی۔ چینی صدر نے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ میدروس ادہانوم کو بتایا کہ چینی عوام کرونا وائرس کی نئی قسم سے لڑرہے ہیں، یہ ایک شیطان ہے اور ہم اسے چھپنے نہیں دیں گے، حکومت شفافیت کا مظاہرہ کرے گی اور بروقت معلومات کی فراہمی جاری کرے گی۔ چین مین خطرناک وائرس کرونا کے پھیلاﺅ کے بعد اقوام عالم اپنے شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کررہی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی