سرگودھا،بھیرہ کے قریب موٹروے پر وین میں آتشزدگی،11 مسافر جھلس کر جاں بحق

سرگودھا،بھیرہ کے قریب موٹروے پر وین میں آتشزدگی،11 مسافر جھلس کر جاں بحق
سرگودھا،بھیرہ کے قریب موٹروے پر وین میں آتشزدگی،11 مسافر جھلس کر جاں بحق

  



سرگودھا (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)بھیرہ کے قریب موٹروے پر وین میں آتشزدگی سے 11 مسافر جھلس کر جاں بحق ہو گئے،جاں بحق ہونے والوں میں 9 مرد اور2 خواتین شامل ہیں،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وین لاہور سے اسلام آبادجا رہی تھی کہ سائن بورڈ سے ٹکرانے کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی ،آتشزدگی واقعے میں جھلس کر11 افرادجاں بحق ہو گئے،جاں بحق ہونے والوں میں 9 مرد اور2 خواتین شامل ہیں،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیںجائے حادثہ پر پہنچ گئیں،آتشزدگی واقعے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ،جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا،حادثے میں ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /سرگودھا