جنوبی افریقہ کے اوپننگ بلے باز ” ہاشم آملہ “ پی ایس ایل میں کس ٹیم کا حصہ ہوں گے ؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی افریقہ کے اوپننگ بلے باز ” ہاشم آملہ “ پی ایس ایل میں کس ٹیم کا حصہ ہوں گے ؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ پشاور زلمی کے سکواڈ کا حصہ بن گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کرتے ہوئے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا وہ دل کی گہرائیوں سے لیجنڈ کھلاڑی ہاشم آملہ کوییلو سٹارم بریگیڈ میں بطور سینئر بیٹسمین خوش آمدید کہتے ہیں۔جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ پی ایس فائیومیں ہاشم آملہ کی باوقار موجودگی سے نہ صرف زلمی کو مضبوط کرے گی بلکہ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی صلاحیات اور خصوصیات کو بھی بڑھائے گی۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد ان کی اورپشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی ملاقات کی تصاویر شیئر کرکے خوشی کااظہارکررہے ہیں۔
یاد رہے پی ایس ایل فائیو آئندہ ماہ دھوم مچانے کو تیار ہے۔ کامیابیوں کے سفر کے پانچویں مرحلے کاآغاز آئندہ ماہ کی بیس تاریخ سے شروع ہوگا۔ اس سلسلے میں تمام فرنچائزز اپنے اپنے کھلاڑیوں کے انتخاب میں لگی ہوئی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد اس فیصلے پر اپنی خوشی کا اظہارکررہی ہے اور آملہ کو خوش آمدید کہا جارہاہے۔