مارکیٹنگ ایسوسی آف پاکستان کے سیمینار کا انعقاد ،حامد سعید کے نوجوانوں کو مارکیٹنگ کے مفید مشورے

مارکیٹنگ ایسوسی آف پاکستان کے سیمینار کا انعقاد ،حامد سعید کے نوجوانوں کو ...
مارکیٹنگ ایسوسی آف پاکستان کے سیمینار کا انعقاد ،حامد سعید کے نوجوانوں کو مارکیٹنگ کے مفید مشورے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں مارکیٹنگ ایسوسی آف پاکستان کے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیشنل نوجوانوں اور کئی شخصیات نے شرکت کی جس کے مہمان خصوصی انٹرنیشنل امیج اینڈ وارڈ روب کنسلٹنٹ حامد سعیدتھے جنہوں نے نوجوانوں کو انٹرویو کیلئے جانے اور مارکیٹنگ کے حوالے سے نہایت ہی سود آمیز مشورے اور نصیحتیں کیں ۔

روزنامہ پاکستان کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے نائب صدر عامر سلام نے بتایا کہ یہاں پر جتنے بھی ممبرز موجود ہیں انہوں نے مختلف یونیورسٹیوں سے ایم بی اے ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور سیمینار میں آنے والے تمام پروفیشنل لوگ اس کے ممبر ہیں ، وہ لوگ یہاں پر اس لیے آتے ہیں تاکہ کچھ نہ کچھ سیکھ سکیں ۔

انہوں نے بتایا کہ آج کے سیمینار کا عنوان ” پرسنل برینڈنگ فار دی سکسیسفل بزنس “ ہے ، اس کا مطلب ہے کہ جب یہاں کے لوگ نوکری کیلئے جاتے ہیں توہ اپنی مارکیٹنگ کس طرح کر سکتے ہیں ، اس سلسلے میں انٹرنیشنل فیشن ڈیزائنر حامد سعید کو درخواست کی ہے کہ وہ یہاں پر آئیں اور ہمارے ممبز کو بتائیں کہ وہ جب مارکیٹنگ کیلئے جائیں تو انہیں کس طرح کا لباس پہننا چاہیے اور انٹرویو میں کیا چیز کہنی چاہیے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے سال میں بارہ سیمینارز ہوتے ہیں یعنی ہرمہینے میں ایسی ہی ایک تقریب کا انعقاد کیا جاتاہے ۔

انٹر نیشنل امیج اینڈ وارڈ روب کنسلٹنٹ حامد سعید نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج ہال کے اندر بہت زبردست انرجی ہے ، یہاں پر موجود تمام لوگ پروفیشنل اور کامیاب ہیں ، ان تمام لوگوں کا تعلق مارکیٹنگ سے ہے ، میں آپ کو بتانا چاہتاہوں کہ جب آپ کسی پراڈکٹ کو پیش کر رہے ہوتے ہیں تو اس وقت آپ خود بھی ایک پراڈکٹ ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹ جینز اور ٹی شرٹ پہن لیتے ہیں جس پر بہت کچھ لکھا ہوتاہے تو میں کہوں گا کہ ان کو نکھانے کا عمل یہاں سے شروع ہوتاہے ، اگرآپ اچھی قمیض ، پینٹ اور اچھے جوتے پہن لیں تو اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہے ، جب آپ نے کسی پراڈکٹ کو پیش کرناہے تو آپ کو زیادہ سے زیادہ فارمل نظر آنا چاہیے ،آپ روزمرہ کا لباس پہن کر مت جائیں ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور