کیا شہبازشریف لندن کے ریسٹورنٹ میں شراب پیتے پکڑے گئے ؟ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی

کیا شہبازشریف لندن کے ریسٹورنٹ میں شراب پیتے پکڑے گئے ؟ سوشل میڈیا پر وائرل ...
کیا شہبازشریف لندن کے ریسٹورنٹ میں شراب پیتے پکڑے گئے ؟ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کی غرض سے اس وقت ضمانت لے کر لندن میں موجود ہیں جہاں نجی ہسپتال میں ان کا علاج جاری ہے جبکہ اس موقع پر ان کے بھائی شہبازشریف نے بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

کچھ عرصہ قبل نوازشریف کی ن لیگی دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ لندن کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے ہوئے تصویر وائرل ہو ئی جس پر حکومت کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تاہم اب شہبازشریف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس نے ہنگامہ برپا کر دیاہے لیکن اب اس کی اصل حقیقت بھی سامنے آ گئی ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہبازشریف ایک ریسٹورنٹ میں موجود ہیں جہاں کچھ لوگ ٹیبل پر موجود ان کے ساتھ سیلفیاں لینے کا مصروف ہیں اور اسی ٹیبل پرایک ’ پرُ اسرار ‘ بوتل بھی موجود ہے جس پر سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں کہ اس میں ’ شراب ‘ ہے تاہم اب اس کی حقیقت بھی منظر عام پر آ گئی ہے ۔

نجی ٹی وی کے صحافی چوہدری تبریز نے ٹویٹر پر وہی ویڈیو جاری کی اور ساتھ میں پیغام درج کرتے ہوئے لکھاکہ ” شہبازشریف کی یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب وہ نوازشریف اور اپنے خاندان کے ہمراہ ایک مقامی ریسٹورنٹ میں چائے پینے کیلئے گئے ، وہاں یہ فیملی بھی پہلے سے ہی موجود تھی جو کہ اس ویڈیو میں ہے ،اس فیملی کی فرمائش پر شہبازشریف نے ان کے ساتھ میز پر آ کر تصویر بنوائی اور خوشگوار انداز میں گفتگو بھی کی ۔“صحافی چوہدری تبریز کا کہناتھا کہ ٹیبل پر پڑی ویڈیو میں کچھ اور نہیں بلکہ ” منرل واٹر “ یعنی پانی ہے ۔

صحافی نے اپنی ویڈیو پر ہی دلچسپ کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ” بوتل میں شہد نہیں بلکہ منرل واٹر ہے ۔“

ویڈیو دیکھیں:

مزید : قومی