ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کتنے کروڑ ڈالر قرض دینے کی منظوری دیدی ؟ بڑی خبر آ گئی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کتنے کروڑ ڈالر قرض دینے کی منظوری دیدی ؟ ...
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کتنے کروڑ ڈالر قرض دینے کی منظوری دیدی ؟ بڑی خبر آ گئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے لیے قرض کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے دی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پنجاب کے 7 شہروں کے لیے قرض دیا گیا ہے جس کا مقصد شہری خدمات کا معیار بہتر اور جدید منصوبوں کے لیے آسانی فراہم کرنا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے فراہم کردہ قرض بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان، مظفرگڑھ، رحیم یارخان، راولپنڈی اور سرگودھا کے لیے ہے۔

مزید : قومی