وزیراعظم نے ایسا کام کردیا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہاوس میں بے چینی پھیل گئی

وزیراعظم نے ایسا کام کردیا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہاوس میں بے چینی ...
وزیراعظم نے ایسا کام کردیا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہاوس میں بے چینی پھیل گئی

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان سے خیبر پختونخواکے برطرف وزراءعاطف خان اور شہرام ترکئی کی ملا قات نے وزیر اعلیٰ ہاوس میں بے چینی پھیلا دی ۔ وزیراعظم نے باغی وزراکو وزیراعلیٰ کے ساتھ مل بیٹھ کر مسئلے حل کرنے کا حکم دیا تھالیکن وزیراعلیٰ محمود خان نے برطرف وزرا کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کردیا۔نجی نیوز چینل ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزرا کو بحال کرنے کا فیصلہ وزیراعظم ہی کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم سے عاطف خان اور شہرام خان ترکئی نے ملاقات کی اور دونوں اراکین نے خیبرپختونخوا کی سیاسی صورت حال میں اپنی پوزیشن واضح کی۔عمران خان نے کہاتھا کہ گروپ بندی کے تاثر سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔ عاطف خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں کوئی فارورڈ بلاک بنانے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف کسی لابی کا حصہ ہیں۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور