اپنا انٹرنیٹ ہمسائے کے ساتھ شیئر کرنے پر 20 لاکھ روپے جرمانہ

اپنا انٹرنیٹ ہمسائے کے ساتھ شیئر کرنے پر 20 لاکھ روپے جرمانہ
اپنا انٹرنیٹ ہمسائے کے ساتھ شیئر کرنے پر 20 لاکھ روپے جرمانہ

  



دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک غیرملکی کو اپنے انٹرنیٹ کنکشن سے دیگر لوگوں کو انٹرنیٹ فروخت کرنے پر 50ہزار درہم (تقریباً 21لاکھ روپے) جرمانہ کر دیا گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق اس شخص نے اپنے فلیٹ پر انٹرنیٹ کنکشن لیا اور غیرقانونی طور پر بوسٹر لگوا کر اپنی عمارت میں موجود دیگر لوگوں کو وائی فائی کے ذریعے انٹرنیٹ فروخت کرنا شروع کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق اس شخص کو گزشتہ سال دسمبر میں ایک شہری کو انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی کی شکایت پر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت میں اس شخص نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا جس پر جج نے اسے پچاس ہزار درہم جرمانے کی سزا سنا دی۔ اس کے علاوہ عدالت نے اسے حکم دیا کہ وہ عدالتی اخراجات بھی ادا کرے گا۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے قوانین کے تحت اس طرح انٹرنیٹ فروخت کرنا جرم ہے۔

مزید : عرب دنیا