بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی بولرزنے ایسا کام شروع کر دیا کہ مخالف ٹیم کے پسینے چھوٹ جائیں گے

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی بولرزنے ایسا کام شروع کر دیا کہ ...
بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی بولرزنے ایسا کام شروع کر دیا کہ مخالف ٹیم کے پسینے چھوٹ جائیں گے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریزکی تیاریوں کے لیے پاکستانی بولرز کو خصوصی کیچنگ ڈرلز کروانے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

قذافی سٹیڈیم میں ایک طرف تین روزہ پریکٹس میچ جاری رہا تو دوسری جانب فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن لیگ سپنر یاسر شاہ اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو پھرتی اور مہارت ڈرلز کے ساتھ ڈائیونگ کیچ کی بھی خصوصی مشق کرائی گئی۔ڈائیو لگانے کے حوالے سے یاسر شاہ انجری کے ڈر سے کافی محتاط دکھائی دئیے۔ ماضی میں میچز کے دوران دونوں بولرز فیلڈنگ کے معاملے میں زیادہ اچھی شہرت نہیں رکھتے،یہ ہی وجہ ہے اب ہیڈ کوچ مصباح الحق کی ہدایات پر بولرز کی فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

مزید : کھیل