آئی سی سی انڈر 19ورلڈکپ،کوارٹر فائنل سے قبل پاکستان کی تیاریاں مکمل

آئی سی سی انڈر 19ورلڈکپ،کوارٹر فائنل سے قبل پاکستان کی تیاریاں مکمل
آئی سی سی انڈر 19ورلڈکپ،کوارٹر فائنل سے قبل پاکستان کی تیاریاں مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر19کرکٹ ورلڈکپ2020 میں پاکستان اور افغانستان کی انڈر19ٹیموں کے درمیان کوارٹر فائنل میچ کل (بروز جمعہ کو) بینونی میں کھیلا جائے گا،اہم میچ میں جیت کے لیے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

2مرتبہ کی چیمپئن پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آخری گروپ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، جس کے بعد قومی انڈر 19 سکواڈ نے 2 روز آرام کرنے کے بعد مسلسل 3 روز بھر پور ٹریننگ کی۔اس دوران قومی انڈر19سکواڈکےرکن عبدالواحد بنگلزئی ٹریننگ کرتےہوئےزخمی ہوگئےتھے۔ایڑھی مڑنے کےباعث عبدالواحد بنگلزئی نے2روز آرام کرنےکےبعدجمعرات کےروزٹریننگ سیشن میں حصہ لیاتاہم افغانستان کےخلاف کوارٹرفائنل میچ میں عبدالواحدبنگلزئی کی شرکت کافیصلہ میچ سےقبل کیا جائے گا۔اس موقع پر قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان روحیل نذیر افغانستان کے خلاف کوارٹر فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ روحیل نذیر اہم میچ میں اپنی کارکردگی کی بنیادپر ٹیم کو فتحیاب بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

قومی انڈر19کرکٹ ٹیم کےکپتان روحیل نذیرکاکہناہےکہ میگا ایونٹ میں شریک افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم بہتر ہے مگر پاکستان انڈر 19 ٹیم 31 جنوری کو شیڈول مقابلے کےلیےمکمل تیارہے۔انہوں نے کہا کہ بینونی میں موجود قومی انڈر 19 سکواڈ گذشتہ تین روز سے سخت محنت کررہا ہے۔روحیل نذیر نے کہا کہ وہ ایونٹ میں زمبابوے کے خلاف گروپ میچ میں بہتر کارکردگی پیش نہ کرنے کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں،بطور کپتان وہ کوارٹر فائنل میچ میں عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف میچ مارو یا مرجا کی حکمت عملی کے تحت کھیلیں گے، جوں جوں ایونٹ آگے بڑھ رہا ہے توں توں ان پراورحیدر علی پر ذمہ داری بھی بڑھتی جاری رہی ہے،گذشتہ تین روزسے پریکٹس سیشن میں اپنی بیٹنگ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، امید ہے وہ افغانستان کے خلا ف شاندارکارکردگی دکھا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کریں گے۔

مزید :

کھیل -