اینٹی کرپشن پنجاب کی محکمہ میں خوداحتسابی،ہائی کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر اپنے ہی سب انجینئر کو گرفتار کر لیا

اینٹی کرپشن پنجاب کی محکمہ میں خوداحتسابی،ہائی کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر ...
اینٹی کرپشن پنجاب کی محکمہ میں خوداحتسابی،ہائی کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر اپنے ہی سب انجینئر کو گرفتار کر لیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن  لائن)اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے  محکمہ میں خوداحتسابی  کا  عمل بھی تیزی کے ساتھ جاری ہے،ہائی کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر اپنے ہی سب انجینئر کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی محکمہ میں خوداحتسابیکاعمل جاری ہے، اینٹی کرپشن پنجاب نے اپنے ہی محکمے کے سب انجینئر کو ریکارڈ میں ردوبدل پر گرفتار کرلیاہے۔ لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر سب انجینئر اینٹی کرپشن ساہیوال محمد فہیم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ محمد فہیم نے ملزمان کو فائدہ پہنچانے کے لیے سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کیا۔ ملزم محمد فہیم نے انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر ضمانت کروالی تھی۔ملزم سے نمونہ جات کی برآمدگی کے لیے علاقہ مجسٹریٹ سے چار روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا گیاہے۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمدگوہر نفیس نے کہا ہےکہ کرپشن اورکرپٹ عناصر کےخلاف بلاتفریق کارروائی کررہے ہیں، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب میں کرپٹ عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور