وزیراعظم کی تنخواہ میں اضافے کے حوالے سے من گھڑت خبریں پھیلائی گئیں:فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی تنخواہ میں اضافے کے حوالے سے من گھڑت خبریں پھیلائی گئیں:فردوس ...
وزیراعظم کی تنخواہ میں اضافے کے حوالے سے من گھڑت خبریں پھیلائی گئیں:فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ وزیراعظم کی تنخواہ میں اضافے کے حوالے سے من گھڑت خبریں پھیلائی گئیں،وزیراعظم نے حکومتی اخراجات میں کمی کا اطلاق سب سے پہلے خود پر کیا،من گھڑت خبر کے ذریعے قوم کو گمراہ کرنے کیلئےبیانیہ پیش کیا گیا،میڈیا پر زہر اگلنے والوں سے اپیل ہے کہ وہ ذرائع ابلاغ کو سچ کی ترویج کیلئے استعمال کریں۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کی تنخواہ میں اضافے کے حوالے سے من گھڑت خبریں پھیلائی گئیں،وزیراعظم نے حکومتی اخراجات میں کمی کا اطلاق سب سے پہلے خود پر کیا،وزیراعظم نے حکومتی اخراجات میں کمی کا اطلاق سب سے پہلے خود پر کیا،وزیر اعظم ہر ممکنہ طریقے سے حکومتی اخراجات میں کمی کی مہم چلا رہے ہیں۔ معاون خصوصی  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ من گھڑت خبر کے ذریعے قوم کو گمراہ کرنے کیلئےبیانیہ پیش کیا گیا،وزیراعظم نے شاہ خر چیوں کو کنٹرول کیااور سادگی کی مثال بنے،وزیراعظم نے اپنا صوابدیدی فنڈبچا کر قومی خزانے میں جمع کرایا،سابق ادوار میں وزرائے اعظم بیرونی دوروں پر قصیدہ گوساتھ لے جاتے تھے،وزیر اعظم نے وزیر اعظم ہاؤس میں رہائش کی بجائے اپنی ذاتی رہائش کو ترجیح دی،میڈیا میں بعض عناصر وزیراعظم پر تنقید کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔

معاون خصوصی کاکہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان نے ماضی کے حکمرانوں کی طرح شو بازی نہیں کی،میڈیا پر زہر اگلنے والوں سے اپیل ہے کہ وہ ذرائع ابلاغ کو سچ کی ترویج کیلئے استعمال کریں،وزیراعظم عمران خان کی صورت میں پاکستانی قوم کو امید کا چراغ ملا ہے،پاکستانی قوم عمران خان کو اپنے مسیحا کے روپ میں دیکھتے ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے بیرونی دوروں کیلئے پرائیویٹ فلائٹ کی بجائے عام کمرشل فلائٹ کو ترجیح دی،اکرام سہگل نے ماضی میں بھی پاکستانی وزرائے اعظم کیلئے تقاریب کا اہتمام کیا،اکرام سہگل بیرون ملک پاکستانی تھنک ٹینک چلا رہے ہیں،نواز شریف کوماضی میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب نہیں کرنے دیاگیا،ہمیں اپنی سیاست میں سمندر پارپاکستانیوں کوملوث نہیں کرناچاہیئے،ایکسپورٹ سپورٹ فنڈمیں اضافہ کیاگیا،سٹیٹ بینک نےبرآمد کنند گان کیلئے جون2020تک قرضوں کی سہولت دی ہے ۔معاون خصوصی نے کہا کہ میڈیا سے متعلق قوانین اور پالیسی میں تبدیلی صحافتی تنظیموں سے مشاورت کے بعد ہو گی،موجودہ سال میڈیا کی ترقی اور صحافیوں کی بہتری کا سال ثابت ہوگا۔

مزید :

قومی -