لیگی رہنما احسن اقبال نے عدالت سے رجوع کر لیا

لیگی رہنما احسن اقبال نے عدالت سے رجوع کر لیا
لیگی رہنما احسن اقبال نے عدالت سے رجوع کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری و سابق وفاقی وزیراحسن اقبال نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور کیس کا ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرنے کی استدعا کی ہے۔
درخواست میں مو¿قف اپنایا کہ مجھ پر مالیاتی کرپشن کا کوئی الزام نہیں، نیب کی جانب سے ابھی تک ریفرنس بھی دائر نہیں کیا گیا، کبھی نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار نہیں کیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کا سیکریٹری جنرل ہونے کے باعث سیاسی انتقام کے طور پر گرفتار کیا گیا۔ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاق کو بذریعہ وزارت قانون اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و داخلہ امور احسن اقبال کونیب راولپنڈی نے23 دسمبر کو نارووال سپورٹس کمپلیکس کیس میں گرفتار کیا تھا۔

مزید :

قومی -