ایم کیو ایم نے کابینہ میں واپس آنے کے لئے ایسی شرط رکھ دی کہ وزیر اعظم بھی حیران رہ جائیں گے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان(ایم کیو ایم) نے وفاقی کابینہ میں واپسی کے لیے ایک اور وزارت مانگ لی،ایم کیو ایم پاکستان نے کابینہ میں واپسی وزارت سے مشروط کردی۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے وفاقی حکومت کے سامنے شرط رکھی ہے کہ امین الحق کو وزارت ملے گی تو پھر کابینہ میں واپسی ہوگی، ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر حکومت نے وزارت دینے کی یقین دہانی کروائی تھی، امین الحق کو تاحال وزارت ملنے کی یقین دہانی پر عمل نہ ہونے پر ایم کیو ایم کی واپسی نہ ہوسکی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نے کراچی کے ترقیاتی فنڈز اور ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔