ایران نے سیٹلائٹ خلا میں لے جانے کے لئے راکٹ کی تنصیب مکمل کرلی
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نےملکی ساختہ راکٹ کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا ہے جو جلد ہی ایک ایرانی سیٹلائٹ کو خلا میں لے کر جائے گا،یہ بات ایک ایرانی وزیرنےبتائی ہے۔
ایرانی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی محمد جواد آذری جہرمی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ایران کے سیمرغ راکٹ کو لانچنگ کے لئے نصب کر دیا گیا ہے ۔ 80 ٹن سے زیادہ وزنی یہ راکٹ ظفر)سیٹلائٹ(کو زمین سے 530کلومیٹر کی بلندی تک لے کر جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ یہ آپریشن کےآغازسے اختتام تک آٹھ منٹ کا وقت لے گا اورہمیں امید ہے کہ آٹھ منٹ کے بعد ظفر سے تصاویر موصول ہونا شروع ہو جائیں گی۔90 کلوگرام وزرنی ریموٹ سینسنگ ظفر سیٹلائٹ میں رنگین کیمرے نصب ہیں جن سے تیل کے ذخائر،معدنیات،جنگلات اور قدرتی وسائل کا سروے کیا جائے گا۔