حکومت نے برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کو بڑی پیشکش کر دی ،شہباز شریف کی مشکلات میں اضافہ

حکومت نے برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کو بڑی پیشکش کر دی ،شہباز شریف کی مشکلات میں ...
حکومت نے برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کو بڑی پیشکش کر دی ،شہباز شریف کی مشکلات میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ڈیوڈ روز اگر اپنے دفاع میں ہم سے ثبوت مانگیں گے تو میں ثبوت  دے دوں گا ،ڈیوڈ روز کی خبر تو 20 فیصد ہے باقی کیسز تو یہاں پر سامنےآئے ہیں،ضمانت ہونے  کا یہ مطلب نہیں کہ کیس میں ملزم کی بریت ہوگئی ، لندن میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کرنا بہت آسان ہوتا ہے ۔

نجی ٹی وی ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے  بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز شریف اپنی کرپشن چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں،ترچھی  ٹوپی پہن کر لندن میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کرنا بہت آسان ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کی خبر تو 20 فیصد ہے باقی کیسز تو یہاں پر سامنےآئے ہیں،شہباز شریف کے خلاف ہمارے پاس منی ٹریل  موجود ہے،ثبوت آ چکے ہیں کہ کالے دھن کو سفید کرنے کے لئے چوہدری شوگر ملز کو استعمال کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ روز اگر اپنے دفاع میں ہم سے ثبوت مانگیں گے تو میں اُنہیں ثبوت  دے دوں گا ،ضمانت ہونے  کا یہ مطلب نہیں کہ کیس میں ملزم کی بریت ہوگئی ہے،شہباز شریف کو پتا نہیں کس نے مشورہ دیا کہ وہ لندن میں عدالت چلے جائیں،یہ لوگ اگر پاکستان میں  ہوتے تو کیس چلنے میں مزید آسانی ہوتی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کو پاکستان آنا چاہئے  اگر وہ نہ آئے تو ہم لے کر آئیں گے ،نوازشریف  باہر گئے ہیں تو اس کے پیچھے عدالت کا حکمنامہ موجود ہے،نواز شریف کی میڈیکل ٹیم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ شیئر کرنے سے کترا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے بھائی پر لگنے والے الزام سرا  سر  غلط ہیں ،میڈیا میں چلنے والی تمام خبریں بھی من گھڑت ہیں ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ  ن کے صدر میاں شہبازشریف  نےڈیوڈٖ روز کاچیلنج قبول کرتے  ہوئے برطانوی صحافی اور معروف انگلش اخبار’’ڈیلی میل‘‘ کے خلاف لندن ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا  ہے،برطانوی اخبار’’ڈیلی میل ‘‘اور  ڈیوڈ روز  کےخلاف لندن ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کرنے کےبعد پریس کانفرس   کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نیازی  کی ایما  پر ڈیلی میل میں میرے خلاف من گھڑت  سٹوری چلائی گئی، بےبنیادکہانی میں کوئی صداقت نہیں,اگر میرے خلاف لگائے گئے الزامات میں کوئی حقیقت ہوتی یا کوئی شواہد موجود ہوتے تو یہ کورٹ میں لے جاتے، عمران نیازی کےچاپلوس شہزاد اکبر نے ان کی ہدایت پر من وعن عمل کیا, آج میں نے شہزاد اکبر کےاُن 18 سوالوں کے جواب دے دیئے ہیں جو دن رات وہ  مجھ سے پوچھتے رہتے تھے, میں نے  اللہ تعالیٰ کی مہربانی اور حقائق کے سہارے لندن ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے ،جہاں دودھ کا دودھ اور پانی کا  پانی ہو  جائے گا ۔

ا