وفاقی وزیر مراد سعید خواجہ آصف پر برس پڑے ،اُن کا جملہ اُنہی پر فٹ کر دیا

وفاقی وزیر مراد سعید خواجہ آصف پر برس پڑے ،اُن کا جملہ اُنہی پر فٹ کر دیا
وفاقی وزیر مراد سعید خواجہ آصف پر برس پڑے ،اُن کا جملہ اُنہی پر فٹ کر دیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے ایون فیلڈ فلیٹس سے متعلق خواجہ آصف کے بیان پر کہا ہے کہ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیاء ہوتی ہے،پانامہ لیکس کے بعد ہی (ن) لیگ والے ہر قسم کا دفاع کررہے تھے،کبھی قطری خط آرہا تھا تو کبھی عجیب دعوے کئے جا رہے تھے، مریم نواز بینفشری مالک تھیں لیکن وہ لندن فلیٹس سے انکار کرتی رہیں۔

 وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے ایون فیلڈ فلیٹس کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیاء ہوتی ہے،پانامہ لیکس کے بعد ہی (ن) لیگ والے ہر قسم کا دفاع کررہے تھے،کبھی قطری خط آرہا تھا تو کبھی عجیب دعوے کئے جا رہے تھے، بینفشری مالک تھیں لیکن مریم نواز لندن فلیٹس سے انکار کرتی رہیں۔انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ نہیں بنا ہوا تھا لیکن بڑی بڑی کمپنیوں کی مالک تھیں، شہباز شریف کی کرپشن کی کہانی بھی زبان زدعام ہے،منی لانڈرنگ کے پیسے کی حفاظت کیلئے ایلیٹ فورس استعمال کی گئی، ان لوگوں کے جھوٹ کا نہ ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا تھا کہ لندن فلیٹس 1992-93 میں خریدے گئے اور اس وقت سے شریف خاندان کے استعمال میں ہیں۔

مزید : قومی