کمرے میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق

کمرے میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق
 کمرے میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق

  



ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایبٹ آباد میں کمرے میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد کے علاقے دھمتوڑ میں گیس لیکج کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی جس کے باعث دم گھٹنے سے کمرے میں  سوئے ہوئے 5 نوجوان دوست جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ نوجوان گزشتہ شب کمرے میں گیس ہیٹر جلا کر سو ئے تھے اور آپس میں دوست تھے۔ پولیس کے مطابق لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /ایبٹ آباد