بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ پورے معاشرے کیلئے لمحہ فکریہ ہے:سینیٹر روبینہ خالد

بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ پورے معاشرے کیلئے لمحہ ...
بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ پورے معاشرے کیلئے لمحہ فکریہ ہے:سینیٹر روبینہ خالد

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی  کی رہنماسینیٹر روبینہ خالدنےکہاہےکہ خیبرپختونخوامیں بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کےواقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ پورے معاشرے کیلئے لمحہ فکریہ ہے،معصوم بچوں کامستقبل محفوظ بنانے کیلئےصحافی،وکلاء،سیاستدان،سول سوسائٹی،علماء سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد اپنا کردار اداکریں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ پورے معاشرے کیلئے لمحہ فکریہ ہے ،اس گھناونٔے جرم میں ملوث افرادکیساتھ سختی سے نمٹناچاہئے تاکہ آئندہ کیلئے کوئی اس قبیح فعل کی جرات بھی نہ کرسکے۔انہوں نے کہاکہ معصوم بچوں کامستقبل محفوظ بنانے کیلئے صحافی،وکلاء،سیاستدان،سول سوسائٹی،علماء سمیت تمام مکاتب فکر کے افرادکواپنااپناکرداراداکرناچاہئے، اس سلسلے میں بحث مباحثہ ،سیمینار،آگاہی مہمات اوردیگرتقریبات کے ذریعے عوام والدین اوربچوں میں شعوراجاکیاجائے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور