پنجاب حکومت نے بے روز گار افراد کو بڑی خوشخبری سنادی

پنجاب حکومت نے بے روز گار افراد کو بڑی خوشخبری سنادی
پنجاب حکومت نے بے روز گار افراد کو بڑی خوشخبری سنادی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے نئے بلدیاتی اداروں کیلئے10 ہزار مزید آسامیوں کی منظوری دے دی ہے، بلدیاتی اداروں میں82 ہزار کی جگہ اب 92 ہزار آسامیاں بنا دی گئی ہیں۔

سٹی 42 کے مطابق محکمہ خزانہ نے بلدیاتی اداروں میں 10ہزار مزید آسامیوں کی منظوری دے دی ہے،نئے بلدیاتی نظام کے تحت بلدیاتی اداروں کی تعداد 455 ہوگئی ہے۔دوسری جانب حکومت نے پنجاب بھر کے ورک چارج ملازمین کو  بھی مستقل کر دیا ہے۔ ورک چارج ملازمین کو ورک مین میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ ہاؤسنگ محکمہ آبپاشی محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ورک چارج ملازمین بڑے پیمانے پر مستقل کر دیئے گئے۔ ورک چارج ملازمین کو سال میں ایک تنخواہ بطور پینشن ملے گی۔ ان ملازین کو ریگولر ملازمین کی تمام مراعات ملیں گی۔ محکمہ ریگولیشن نے پالیسی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔  

مزید :

قومی -