برطانیہ نے یو اے ای سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگادی

برطانیہ نے یو اے ای سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگادی
برطانیہ نے یو اے ای سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگادی

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانیہ نے کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کےپیش نظر متحدہ عرب امارات (یو اے ای )کے ساتھ براہ راست پروازوں کا سلسلہ منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق برطانیہ نے متحدہ عرب امارات کی براہ راست پروازیں فوری طور پر بند کردی ہیں جس کے باعث آج سے لندن اور دبئی کے درمیان عالمی سطح پر ایک انتہائی مصروف ترین ہوائی راستہ بند ہو جائے گا۔برطانوی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کورونا کی نئی شکل کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے، کورونا کی یہ نئی قسم زیادہ متعدی ہے جو پرانی اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔؎

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -