عید کے چاند کے حوالے سے پائے جانے والے اختلافات ، مولانا عبدالخبیر آزاد نے بڑا اعلان کردیا 

عید کے چاند کے حوالے سے پائے جانے والے اختلافات ، مولانا عبدالخبیر آزاد نے ...
عید کے چاند کے حوالے سے پائے جانے والے اختلافات ، مولانا عبدالخبیر آزاد نے بڑا اعلان کردیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ کمیٹی کو ازسر نو فعال کیا جائے گا اور اس ضمن میں جدیدتقاضوں کوپوراکیاجائےگا،اس سلسلےمیں فواد چودھری،وزارت سائنس وٹیکنالوجی کےدیگر ماہرین اورمفتیان کرام  سےملاقاتیں اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے،ہم جدید آلات سائنس سے استفادہ کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ مفتی منیب الرحمن سے بھی رہنمائی لے رہے ہیں۔

 جامعہ اسلامیہ کلفٹن کے ناظم تعلیمات مفتی ابوذر محی الدین کی جانب سے دی جانے والی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ عید کے چاند کے حوالے سے پائے جانے والے اختلافات دور کرنے کے لیے وہ جلد ہی پشاور کا دورہ بھی کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ  آج تمام مسالک کے علماء کو متحد ہوکر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا اور پیغام پاکستان کے بیانیے کو بنیاد بناکر ہمیں اس ملک میں امن کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔ قیام امن کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نےکہا کہ پاکستانی فوج دنیا کی بہترین فورس ہے جس نے اس ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -